Feb 10, 2018 09:53 pm
views : 522
Location : Badshahi Masjid
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Addresses
لاہور، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا خود روزگار اسکیم کی تقریب سے خطاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نام نہاد اشرافیہ بڑے بڑے قرضے معاف کرا لیتے ہیں، کاش کہ معاف کرائے گئے کئی سو ارب کے قرضے واپس مل جائیں تو مزید لاکھوں مستحق افراد کی مدد ہو سکے گی,چھوٹے قرضے لینے والے نام نہاد اشرافیہ سے بہتر ہیں کیونکہ یہ قرضے واپس کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چھوٹے قرضوں کا حجم بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔
بادشاہی مسجد میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا خود روزگار اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہے کہنا تھا کہ آئندہ سال دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو اس فنڈ میں 4 سو ارب روپے کا سالانہ اضافہ کریں گے,نواز شریف کی قیادت میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کر سکے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزیدکہنا تھا کہ قرضے معاف کرانیوالے بڑی بڑی گاڑیوں میں پھرتے ہیں، جبکہ چھوٹے قرضوں سے پنجاب کے سوا کروڑ عوام نے فائدہ اٹھایا،پنجاب کے بعد سندھ، کے پی کے، بلوچستان میں بھی انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔