ٹیکسلا،مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کرسکتا،چوہدری نثار
سابق وزیرداخلہ نے مریم نواز کے ماتحت کام کرنے سے انکارکردیا،کہتے ہیں کہ نوازشریف اورشہباز شریف کے ماتحت کام کرنے کی حامی بھری تھی،بچوں کے نیچے سیاست نہیں کرسکتا۔
ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، پارٹی چلانے کے حوالے سے تحفظات ہیں، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ضروری ہے ہر کوئی اپنے گریبان میں جھانکے، الیکشن کیبعد مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف اورشاہد خاقان بھی اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، نوازشریف کو خط لکھا کہ میٹنگ بلائیں تاکہ نیوز لیکس پر بریف کرسکوں، سی ای سی نہ بلائی تو رپورٹ پبلک کردوں گا، اگر معاملات پارٹی کے اندر حل ہوئے تو ٹھیک ورنہ ڈان لیکس کو قوم کے سامنے لاؤں گا۔