کراچی،چند میڈیا چینلز پر
دکھایا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم ایم تقسیم ہو رہی ہے خدا کا واسطہ دیتا
ہوں کہ اس طرح کی خبریں نہ چلائیں،فیصل سبزواری
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبز واری میڈیاو الوں پر برہم ہوگئے،کہتے ہیں کہ چند صحافی ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔
بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صحافیوں سے خفا دکھائی دیے،فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ چند میڈیا چینلز پر دکھایا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم ایم تقسیم ہو رہی ہے خدا کا واسطہ دیتا ہوں کہ اس طرح کی خبریں نہ چلائیں۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہچند صحافی ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں ان رپورٹرز کا نام بتا سکتے ہیں جو یہ خبریں دے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کی تقسیم کی خلیج بڑھ رہی ہے۔