Feb 11, 2018 04:34 pm
views : 530
Location : Essa Khail
Mianwali- Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi inaugurates Gas Supply project
میانوالی ،وزیر اعظم نے عیسیٰ خیل میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا
وزیراعظم نے میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل اور اس کی ملحقہ آبادی کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیاہے۔font face="jameel-noori-nastaleeq" size="3">
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دو ارب 30 کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کا
افتتاح کیا،وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔
منصوبے سے تحصیل عیسیٰ خیل اور اس کے ملحقہ علاقوں کی ایک لاکھ 80 ہزار
آبادی گیس کی سہولت سے مستفیدہوگی اور اس منصوبے کےلئے 58کلومیٹر طویل پائپ
لائن بچھائی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میانوالی کے قریب سے گزرنے والا موٹر
وے کاغذی منصوبہ نہیں،عوام نے 2013 میں جو فیصلہ کیا تھا اس کے ثمرات مل
رہے ہیں۔