لاہور،معروف سماجی رکن اور سینئر وکیل عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں
معروف سماجی رکن اور سینئر وکیل عاصمہ جہانگیر عارضہ قلب کا شکار ہو کر انتقال کرگئیں،انکے اہل خانہ کے مطابق انہیں صبح دل کا دررہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا،عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔
عاصمہ جہانگیر 9 فروری 2018 کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے مقدمے میں عدالت عظمیٰ میں پیش ہوکر دلائل دیے تھے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے مرحومہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی رہنماو¿ں کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔