Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 11, 2018 09:11 pm views : 549

Location : National Stadium

Karachi- PSL3 Full Dress Reharsal National Stadium
  • Urdu

کراچی،پی ایس ایل تھری کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل

کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فل ڈریس ریہرسل کی گئی جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل کی سیکیورٹی کے لیے فُل ڈریس ریہرسل کی گئی، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تعینات تھے،اس موقع پرسوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹاؤن سے اسٹیڈیم آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے۔
پی ایس ایل فائنل کی ریہرسل کے لیے سیکیورٹی قافلہ ایرپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جس میں غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین بھی موجود تھے، ہیلی کاپٹرز سے بھی فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کی نگرانی کی گئی جب کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل اسپتال بھی موجود رہے،اسموقع پرنیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فل ڈریس ریہرسل کی نگرانی بھی کی گئی۔
تربیتی مشق کے دوران کسی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موبائل اسپتال بھی موجود رہی جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھے جبکہ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر موجود تھیں۔
آئی سی سی کے وفد نے سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا جب کہ غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ 7 روز میں دیں گے۔
سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران غیرملکی سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے کہا کہ آج مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جب کہ فائنل کے لئے سیکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔
رگ ڈیکاسن نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جب کہ رگ ڈیکاسن بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا اور کوشش ہیکہ سندھ کے عوام کو کرکٹ واپس ملے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved