پشاور،پیپلز پارٹی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی فائزہ رشید کا سینیٹ کا ٹکٹ واپس لینے کے خلاف احتجاج
پشاور پریس کلب کے باہر پی پی پی ہری پور کی سابقہ ایم پی اے فائزہ رشید کا سینٹ کا ٹکٹ واپس لینے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کی قیادت فائزہ رشید کر رہی تھی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فائزہ رشید کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے فریال تالپور کے خلاف خوب نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر فائزہ رشید کا صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں واحد خاتون ہوں جو تین دفعہ پارٹی کے باعث جیل گئی جب بھی پارٹی کی آواز آئی میں سڑکوں پر نکلی ہوں انہوں نے کہا کہ ذرداری نے ٹکٹ دیا،فریال نے میراٹکٹ واپس لے لیا اور روبینہ کے حوالے کیا
فائزہ رشید کا کہنا تھا کہ جب ٹکٹ دینا ہی نہیں تھا تو دے کے واپس کیوں لیا جنرل الیکشن میں بھی سرمایہ داروں کی نوکرانیوں کو ایم پی ایز کے ٹکٹ دئے گئے،پارٹی کے کارکنوں کا استحصال کیا جا رہا ہے جسکی بڑی وجہ فریال تالپور ہیں۔