کراچی، سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے کامران ٹیسوری کی اہلیت اگر دیگر رہنماؤں سے زیا دہ ہے تو بتائیں کس بنیاد پر، خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس طرح سے پارٹی چل رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2018 کے الیکشن کے بعدجو لوگ اسمبلیوں میں جائیں گے وہ پور ی قوم کا سر شرم سے جھکا دینگے اور ایوان ٹیسوریوں سے بھرجائے گا۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماخالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے ٹکٹ کیلئے کامران ٹیسوری کی اہلیت اگر دیگر رہنماؤں سے زیا دہ ہے تو فاروق بھائی بتائیں کس بنیاد پر،اسکا تجربہ کتنا ہے، اسکی خدمات پارٹی کیلئے کیا ہیں اور اسکی تعلیم کیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم جیسی کوئی جماعت، سینیٹ، صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں نہیں ہے لحاظہ اگر صرف ٹکٹوں پر پارٹی تقسیم کی جارہی ہے تو سینیٹ کے تمام ٹکٹ اور سیٹیں آپ کو ہی مبارک ہوں ہم سب گھر جانے کیلئے تیار ہیں، ہم تاریخ میں خود کو مجرم کہلوانا نہیں چاہتے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ عامر خان سمیت ہم تمام رہنما2018 کا الیکشن لڑنا نہیں چاہتے، ایک جانب ہم ہیں اور دوسری جانب وہ لوگ جو ٹکٹوں کی خاطر پارٹی کے دو ٹکڑے کرنے کیلئے تیار ہیں۔