کراچی، جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنوں کی عدالت اب تمام فیصلے کرے گی،فاروق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ساز ش بے نقاب ہوگئی ہے،بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے،آج مجھے نہیں ایم کیو ایم کے ایک ایک وفادار ساتھی کو نکالا گیا، ایم کیو ایم حقیقی ٹو کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے فاروق ستار کو کہنا تھاکہ میں پھر بھی نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالاساتھیوں نے ثبوت دیا ہے کہ مسئلے ایک فرد کا یا کسی کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا نہیں تھا،سئلہ سیٹ دینے کے اختیار پر قبضہ کرنے کا تھا۔
فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو رابطہ کمیٹی کی جانب سے غلط خط لکھاگیا،میں نے غلطیاں کیں تھیں تو سینیٹ الیکشن تک انتظار کیوں کیا گیا، لاپتہ ساتھیوں اور شہدائکی قربانیوں سے انحراف کیا گیا ہے۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ کل کہا گیا کہ ہم میں سے کسی کو کنوینر نہیں بننا،آج پارٹی کے کنوینر کو ہی ہٹا دیا گیا،میں مفاد پرستو ں کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا، جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنوں کی عدالت اب تمام فیصلے کرے گی۔