Feb 11, 2018 10:47 pm
views : 1081
Location : Gulshan e Iqbal
Karachi- Qazi Wajid Funeral Prayer
کراچی،معروف فنکار قاضی واجد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
معروف اور سینئر اداکار قاضی واجد قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے،سینئر ٹی وی اداکار قاضی واجد 88 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے،گزشتہ رات انہیں دل میں تکلیف کے باعث گلشنِ اقبال کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ قاضی واجد 26 مئی 1930 کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیوپاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا اور اپنے 65 سالہ فنی کیریئر میں سیکڑوں ڈراموں، ٹی وی تھیٹر سمیت فن کے تمام شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں، حکومتِ پاکستان نے 1988 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔
قاضی واجد کے یادگار ڈراموں میں خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں، پل دو پل،آنگن ٹیڑھا،تعلیم بالغاں اوردھوپ کنارے شامل ہیں۔
قاضی واجد کی نماز جنازہ گلشن اقبال میں ادا کی گئی بعا ازاں انہیں حسن اسکوائر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
معروف فنکار کے ناتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمدشاہ کا کہنا تھا کہ قاضی واجد سے زندگی بھر کا تعلق ہے،انکا اس دنیا سے جانا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں فن کی قدر کرنے والوں کا نقصان ہے۔
ایک فنکار کا کہنا تھا کہ قاضی واجد ایک بہت ہی ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے اللہ،مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔