Feb 11, 2018 11:11 pm
views : 416
Location : Asma jahangir House
Lahore- PTI Shafqat Mahmood Media Talk
لاہور،عاصمہ جہانگیر نڈر خاتون تھیں،انہوں نے جمہوریت کی خاطر بڑی جدوجہد کی،شفقت محمود
معروف سماجی کارکن اور سینیئر وکیل عاصمہ جہانگیر دل کے عارضے کے سبب لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
عاصمہ جہانگیر کا دل میں تکلیف کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور قائدین کی جانب سے سینیئر وکیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ کے با ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کے ساتھ کئی برس سے تعلقات تھے،وہ نڈر خاتون تھیں،انہوں نے جمہوریت کی خاطر بڑی جدوجہد کی۔
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ انکے اہلخانہ سمیت پوری قوم صدمے سے دوچار ہے،انکا انتقال ایک بڑا نقصان ہے۔