Feb 11, 2018 11:35 pm
views : 561
Location : Regional Police Office
Dera Ismail Khan - IG KPK Salahuddin Mehsood Media Talk
ڈیرہ اسماعیل خان، تمام امور پر گہری نظر ہے،جرائم یا دہشت گردی کی روک تھام میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی،آئی جی کے پی کے
آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان پولیس کی کارکردگی حوصلہ بخش ہے تمام امور پر میری گہری نظر ہے جرائم یا دہشت گردی کی روک تھام میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ریجنل پولیس آفس ڈیرہ اسما عیل خان میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے خیبر پختو نخواہ کے آئی جی پولیس صلاح الدین محسودنے کہا ہے کہ ڈیرہ شہر میں دہشت گردی اور ٹاگٹ کلنگ میں مزہبی اخلاف یا فرقہ واریت نہیں بلکہ یہ ایک تیسرافریق ہے جس کا بنیادی مقصد ڈیرہ شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کر کے ہمیں آپس میں لڑوانا چاہتا ہے لیکن عوام اور تمام مکاتب فکر کے علما کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے ہم تمام سیکیورٹی اداروں اور پولیس مل کر اتفاق کے ساتھ لڑ کر ان سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے اور ان کے یہ ڈرامے اور منصوبہ بندیاں انشا اللہ ناکام ہوں گی۔
خیبر پختو نخواہ کے آئی جی پولیس صلاح الدین محسود کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی آئی خان پولیس کی کارکردگی حوصلہ بخش ہے تمام امور پر میری گہری نظر ہے جرائم یا دہشت گردی کی روک تھام میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے آلہ قتل اور گاڑی جس میں وہ فرار ہوکر گئے بھی برآمد کرلی گئی ہے ایف ایس ایل رپورٹ اچکی ہے تاہم ایک ملزم تاحال روپوش ہے جس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں اور وہ بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔