Feb 11, 2018 11:52 pm
views : 517
Location : Asma jahangir House
Lahore- Lawyer Aftab Bajwa Media talk
لاہور،آج وکلا برادری اپنی بہت بڑی رہنما سے محروم ہوگئی ہے،آفتاب باجوہ
سینیئر وکیل اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ وکلا برادری نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عاصمہ جہانگیر کے انتقال کی خبر ملتے ہی انکے رہائش گاہ پر ملک کی اہم شخصیات کا تانتا بندھ گیا چیف جسٹس ثاقب نثار معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض اور سیاسی جماعتوں کے رہنماانکی رہائش گاہ پہنچے۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نامور وکیل آفتاب باجوہ کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی بہت بڑی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں،انہوں نے وقت کی طاقتور شخصیات کے خلاف آواز بلند کی،ہم انکے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔