Feb 12, 2018 02:21 pm
views : 442
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 24 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،24 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (12 فروری 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
24 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43883 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 229 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 102 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،114 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔