Feb 12, 2018 03:36 pm
views : 563
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Media Talk
کراچی، راؤ انوار کو بطور ملزم جلد گرفتار کر لیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی باری سیٹوں
پرالیکشن لڑ رہے ہیں امید ہے کہ کامیاب ہوں گے،اراکین صوبائی اسمبلی سے
درخواست کریں گے کہ ہمیں ووٹ دیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں اور پی
ایس پی کو پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ایک ہو کر
کام کریں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم سیاسی
سرگرمیاں ہر ایک کا آئینی حق ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں عوام کی خدمت کر کے
ہر جگہ اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اسکے علاوہ جو موقع ملے گا اس سے فائدہ
اٹھا ئیں گے
پی ایس ایل کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا سیکیورٹی اقدامات سے پوری
طرح مطمئن ہیں اس سے پہلے بھی کئی بڑے ایونٹ کر چکے ہیںبوہری جماعت اور
آغا خان کمیونٹی کے پیشوا کی بھی کراچی آمد کے موقع پر بھی بہترین سیکیورٹی
انتظامات کئے تھے۔
راو191 انوار کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تمام
اداروں کی مد د کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ راؤ انوار کو بطور ملزم جلد
گرفتار کر لیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم کو سنبھالیں
پی پی میں شمولیت کے لئے اگر انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تو فیصلہ قیادت
کرے گی۔