Feb 12, 2018 03:57 pm
views : 622
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- PPP MPA Saeed Ghani Media Talk
کراچی،کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتےہیں،سعید غنی
پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری خودکش بمبار ہے
جہاں جاتا ہے تباہی پھیلاتا ہے،ایم کیو ایم کی مت ماری گئی تھی جوکامران
ٹیسوری کو عہدہ دیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر ہمیشہ قائم نہیں رہتا ایم کیو
ایم نے ایک عرصے تک شہر کو عذاب میں مبتلا کئے رکھاایم کیو ایم کے ساتھ جو
ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے،ایم کیو ایم کی سیاست سے سب سے زیادہ متاثر
انکا ووٹر ہواہے تاہم شہری اب مزید یہ سب کچھ برداشت نہیں کرسکتے،شہریوں نے
ایم کیوایم کو مسترد کر دیا ہے اور اس ساری صورتحال میں پیپلز پارٹی
شہریوں کے لئے اہم آپشن ہے۔
سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی
مچاتےہیں، کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں جتنا رہیں گے اتنی تباہی مچائیں
گے، وہ ایم کیوایم میں آگے کیاکرتےہیں دیکھ لیں گے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی بدقسمتی ہےکامران ٹیسوری کواہم عہدے دیئے۔