Feb 12, 2018 04:27 pm
views : 595
Location : Asma jahangir House
Lahore- PML N Asif Kirmani Media Talk
لاہور، عاصمہ جہانگیر کا انتقال نہ صرف وکلا برادری بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے وہ بے بسوں کی آواز تھیں،آصف کرمانی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ کچھ اموات ایسی ہوتی ہیں کہ انکا یقین کرنا مشکل ہوتا ہے،عاصمہ جہانگیر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ایک آواز جو انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لئے اٹھتی تھی اب وہ ہم میں نہیں رہی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ انکے درجات بکند کرے اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال نہ صرف وکلا برادری بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے وہ بے بسوں کی آواز تھیں عدلیہ کی بحالی کے لئے انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔