Feb 12, 2018 04:47 pm
views : 476
Location : Peoples Colony
Faisalabad- State Minister Abid Sher Ali Media Talk
فیصل آباد،کیا راؤانوار بھی ایان علی کی طرح فرار ہوگیا ہے، عابد شیر علی
وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کبھی بھی خود کو نواز شریف کی بیٹی نہیں کہا بلکہ انکی کارکن کہا ہے۔
فیصل آباد پیپلز کالونی میں واقع گورنمنٹ سکول کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھامریم نواز ایک کارکن کی حیثیت سے اپنے قائد نواز شریف کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ چل رہی ہیں،مریم نواز کے، ہمارے اور چوہدری نثار کے لیڈر نواز شریف ہی ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس زرادری ہاوس پر چھاپہ مارتے ہوئے راوانوار کو گرفتار کرے تاکہ یہ بات منظر عام پر آسکے کہ راو انوار کس کے کہنے پربے گناہ شہریوں کا قتل کرتا رہا ہے،کیا راو انوار بھی ایان علی کی طرح فرار ہوگیا ہے، انصاف کے حصول کیلئے کی جانے والی کاروائیاں میرٹ پر کی جائیں، احتساب کیلئے سب کو صرف شریف خاندان ہی نظر آرہا ہے، اربوں روپے لوٹنے والے شرجیل میمن، زرداری کی دوست ایان علی اور جہانگیر ترین جیسے بڑے بڑے مگر مچھ قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے کبھی بھی عدلیہ یا فوج کے خلاف بات نہیں کی، مارشل لائلگانے والوں کے خلاف تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کا ڈرامہ پچھلے 25 سالوں سے چل رہا ہے، پہلے نمائندگی لندن سے ہوتی تھی اور اب ڈرامہ کراچی بیٹھ کر کیا جا رہا ہے۔