Feb 12, 2018 05:34 pm
views : 532
Location : Asma jahangir House
Lahore- Secretary General JIP Liaqat Baloch Media Talk
لاہور، عاصمہ جہانگیر ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں،لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مختلف مراحل میں جب آمریت کے خلاف آواز بلند ہوئی تو عاصمہ جہانگیر کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا جبکہ ججز کی بحالی کی تحریک میں ہم ایک بار انہی سڑکوں پر ایک ہوئے۔
عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر سے نظریاتی اختلافات تھے تاہم آئین کے تحفظ جمہوریت کی بحالی،عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے معاملات کر ہم ہمیشہ ایک رہے ہیں۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں،اختلافات اپنی جگہ قائم رہتے ہیں تاہم معاشرے کے تمام طبقات کے افراد کو انکے جانے کا صدمہ بھی ہے اور افسوس بھی،ہم انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔