Feb 12, 2018 05:51 pm
views : 620
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Decline by 293 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 293 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (12فروری 2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 293 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43515 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،197 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔