پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے پشاور چڑیا گھر کاافتتاح کردیا
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے پشاور چڑیا گھر کاافتتاح کردیا۔
پشاور کا چڑیا گھر 29 ایکڑ عراضی پر مشتمل ہونے کے باعث ملک کا سب سے بڑا چڑیا گھر ہے۔چڑیا گھر میں پرندوں کے لیے 60 اینکلوزر اور ستنداریوں کے لیے 22 اینکلوزر موجود ہیں۔چڑیا گھر کی تعمیر پر 47 کڑور روپے لاگت آئی ہے۔پاکستان میں پاے جانے والے تمام جانور پشاور چڑیا گھر میں موجود ہیں۔
پشاور کا چڑیا گھر ملک میں سب سے کم وقت میں مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ کا پہلا چڑیا گھر ہے۔ چڑیا گھرمیں بچوں کے لیے پلے ایریا اور سائکلنگ ٹریک بھی موجود ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی دائر یکٹر ہاسینانے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فروری 2016 میں اس منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا سی ایم کے پی کے نے اکتوبر میں اسے عوام کیلئے کھولنے کی تاریخ دی تھی کہ رمضان یا عید میں اسے کھولا جائے، چونکہ یہ منصوبہ بہت لمبا تھا اس لئے تقریباََ چوبیس ماہ اسے کھولنے میں لگ گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے پا س مختلف اقسام کے تین سو پرندے،شیر، ہرن اور دیگر جانور موجود ہیں جبکہ بڑے جانور، زرافہ اور ہاتھی وغیرہ انشاءِ اللہ مئی تک چڑیا گھر پہنچ جائیں گے۔