Feb 12, 2018 08:15 pm
views : 571
Location : Different Areas
Islamabad- Weather Cold, Rain in City
اسلام آباد، شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی بارش،سر دی کے شد ت میں اضافہ
دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح وقفے وقفے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے شہر ی موسم بہار کی پہلی بارش پر خوشی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں، سرد یوں سردماحول میں بارش نے سرد موسم کا مزہ دوبالا کر دیا ہے جس کے باعث گرم مشروبات خاص کر گرما گرم سوپ کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔
شہرکے گردونواح اور پہاڑی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،شہر کے حد نگاہ تک فضا ابر آلود نظر آرہی ہے،محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزیدچند دنوں تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔