Feb 13, 2018 01:28 pm
views : 604
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 110 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،110 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (13 فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 110 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43625 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 231 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 160 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،60 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔