گوجرانوالہ ، وزیرآباد میں مسافر بس اور ویگن میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد میں ایک مسافر بس اور ویگن
میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدادافراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وزیر آباد میں قینچی موڑ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے
والی بس ایک ویگن سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن کے ڈرائیور سمیت 6 افراد
موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعداد افراد زخمی
ہوئے۔شناخت اورکاغذی کارروائی ک بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال وزیر آباد اور ڈی ایچ کیو
اسپتال گجرانوالہ منتقل کر دیا جبکہ 8 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے
دی گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر ویگن قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جا
رہی تھی کہ قینچی موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش
آیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔