Feb 13, 2018 01:57 pm
views : 624
Location : Different Areas
Lahore- Public Views About Asma Jahangir
لاہور، عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی
معروف سماجی کارکن اور سینیئر وکیل عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج دوپہر 2
بجے قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں وکلا برادری سمیت
سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت
کریں گی جبکہ مرحومہ کی رہائش گاہ پرعزیز و اقارب اور ملک کی اہم شخصیات کی
آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال
پر افسوس کا اظہار کیا ہے،شہریوں کو کہنا ہے کہ وہ مظلوم کی آواز تھیں
انسانی حقوق کے لئے انہوں نے بہت کام کیا ہے ۔
ایک شہری محمد اقبال کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک قابل شخصیت سے محروم ہوچکا ہے ان سے اختلافات
اپنی جگہ لیکن وہ ایک قابل انسان تھیں اور انہوں نے انسانی حقوق کے لئے
گراں قدر خدمات سرانجاد دی ہیں،ان سے اختلافات اپنی جگہ لیکن وہ ایک بہتر
عورت تھیں۔
حاجی عبدالغفور کا کہنا تھا کہ انسان جب دنیا سے چلا جاتا ہے تو اسے لوگ
اسکے اعمال سے یاد کرتے ہیں انہوں نے انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھائی ،اور
آج وہ اپنے گھر والوں اور پوری قوم کے لئے ایک صدمہ چھوڑ گئی ہیں۔
عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ
ان کی رہائشگاہ اور نماز جنازہ کے مقام پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات
کیے گئے ہیں۔