Feb 13, 2018 02:11 pm
views : 514
Location : Asma jahangir House
Lahore- Asma Jahangir's funeral to be held in Lahore today
لاہور،معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی میت سرد خانے سے گھر منتقل
معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی میت سرد خانے سے گھر پہنچادی گئی۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بعدسابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز
رشید اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر
کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے،ان کے علاوہ سپریم کورٹ بار کے
3سابق صدور علی احمد کرد، بیرسٹر علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی اسی مطالبے
کے حامی ہیں۔
ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نمازِ جنازہ جماعت اسلامی کے بانی امیر
مولانا ابو الاعلیٰ مودودی کے صاحبزادے سید حیدر فاروق مودودی آج دوپہرتین
بجے قذافی اسٹیڈیم میں پڑھائیں گے۔
عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی
سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچ رہی ہیں، عاصمہ جہانگیر کی تدفین
ان کے فارم ہاؤس بیدیاں روڈ پر کی جائے گی۔