Feb 13, 2018 03:48 pm
views : 569
Location : United Nations Office
New York- Dr Maleeha Lodhi addresses to United Nations Committee Meeting
نیویارک ، پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے،
پائیدارامن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام
امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں
توسیع ناگزیرہے، امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے توسیع ہونی
چاہیے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سےبڑاشراکت دار ہے۔