Feb 13, 2018 03:56 pm
views : 591
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets President AJK Sardar Masood Khan
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق کشمیریوں کو
حق خودارادیت کی فراہمی،اس ضمن میں پاکستان کی اخلاقی حمایت،سندھ میں آباد
کشمیریوں کو سہولیات کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کشمیریوں کے حقوق کی پامالی بنیادی
انسانی کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا
۔سندھ میں آباد کشمیری کمیونٹی صوبہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی
ہے۔
محمد زبیر نے کہا وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے
تحت کام کر رہی ہے۔آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کشمیریوں کے کاز کو اجاگر
کرنے کے لئے قابل ذکر اقدامات کر رہی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں۔