کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والابلوچستان
کابینہ کا پانچ گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والا اجلاس ختم ہوگیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیروں، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی پولیس دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر بلوچستان کابینہ نے صوبے میں پرائیویٹ سیکٹر انوسٹمنٹ کے فروغ
کا فیصلہ بھی کیا ۔ بلوچستان میں پہلی بار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ کی
منظوری دی گئی ۔ بلوچستان کابینہ نے گوادر جوڈیشنل کمپلکس کے پی سی ون کی
منظوری دی۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان کابینہ نے سوئی ٹاؤن کو پینے کی صاف پانی کی
فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ کابینہ نے معذور افراد کی بہتری کے
لئے خصوصی فنڈز قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔
صوبے کے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے کنٹریکٹ
بنیادوں پر اساتذہ کی تعیناتی کی منظوری دی ۔ بلوچستان کابینہ نے شہری دفاع
کے ڈائریکٹوریٹ کو ڈویژنل سطح تک پھیلانے کی منظوری دی۔ صوبے میں گندم کی
موجودہ اسٹاک کو فوری طور پر سبسڈی ریٹ پر فلور ملوکو دینے کی بھی منظوری
دی ۔