Feb 13, 2018 04:49 pm
views : 443
Location : Parliament House
Islamabad- Opposition Leader Syed Khursheed Shah Media Talk
اسلام آباد ، این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے موروثی سیاست پر پی ٹی آئی کو شکست دی، سید خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ این اے 154 کے
ضمنی انتخاب میں عوام نے موروثی سیاست پر پی ٹی آئی کو شکست دی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں
قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے میں
صرف 3 ماہ باقی ہیں، اب نگران وزیراعظم کے لئے مشاورتی عمل شروع ہو جانا
چاہیے لیکن تاحال وزیراعظم کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نا ہی
کوئی مشاورتی عمل شروع ہوسکا۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بہترین شخص کو نگراں
وزیراعظم بنایا جائے اور اس کے لئے عوام کو بھی چاہئے کہ ہمیں وہ اپنی مرضی
کے اچھے نام بتائیں تاکہ مشاورت میں ان پر غور کیا جاسکے۔
این اے 154 لودھراں میں تحریک انصاف کی شکست پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے
خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف تھا کہ موروثی سیاست ختم ہونی
چاہیے لیکن انہوں نے اپنے کہے کے برعکس خود موروثی سیاست پر عمل کیا اور
شائد اسی وجہ سے عوام نے بھی اپنے ووٹ کے ذریعے منفی جواب دیا اور موروثی
سیاست کو شکست ہوگئی۔