Feb 13, 2018 04:55 pm
views : 548
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets American Consul General
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے امریکہ کی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے امریکہ کی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ڈپٹی قونصل جنرل جان وارنربھی اس موقع پر موجود
تھے۔ملاقات کے دوران پاک امریکہ باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے
سازگار ماحول کی موجودگی ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی
کردار،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا آج کا پاکستان 2013 سے مختلف اور
امن و امان کے لحاظ سے بہت بہتر ہے۔حکومت کے اقدامات کے باعث توانائی کی
صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں
سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت موزوں ہیں۔
محمد زبیر نے کہا پاک امریکہ اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم
ضرورت ہے۔ امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستان کے لئے ٹریول
ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت
پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاسی پیک کے منصوبوں سے امریکی کمپنیاں بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں۔