Feb 13, 2018 05:27 pm
views : 562
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 175 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 175 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل (13 فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
175 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43690 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔