Feb 13, 2018 06:28 pm
views : 590
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Asma Jahangir Funeral Prayer.
لاہور،عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ اداکردی گئی
معروف سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا
کر دی گئی،نمازہ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور وکلاء رہنماؤں سمیت شہریوں کی
بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی، عاصمہ جہانگیر کی تدفیں بیدیاں روڈ فارم ہاؤس میں ہوگی۔
معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی نڈر رہنما کے طور پر جانی جانے والی
عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انسانی حقوق کی
علمبردار کے طور پر جانی جانے والی عاصمہ جہانگیر کو ناصرف پاکستان بلکہ
دنیا بھر میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی
اعزازات سے بھی نوازا گیا تھاجب کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عاصمہ
جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھا
تھا اور ان کی تدفین کے دوران قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کی
تھی۔