Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 13, 2018 07:35 pm views : 594

Location : Pakistan Engineering Council

Islamabad- President Mamnoon Hsussain addresses to Pakistan Engineering Council Conference
  • Urdu

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام انجینئرنگ سے وابستہ تعلیمی اداروں کی پہلی عالمی ڈینز کانفرنس سے خطاب

صدرمملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بیشمار پیچیدہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔دہشت گردی ختم ہو گئی اور قومی معیشت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں خوشحالی آئے گی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔
صدر مملکت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام انجینئرنگ سے وابستہ تعلیمی اداروں کی پہلی عالمی ڈینز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گذشتہ چند دہائیوں سیدہشت گردی سمیت کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس سے معیشت متاثر ہوئی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ اس صورت حال سے انجینئرنگ کے شعبے کے لوگ بھی متاثر ہوئے۔ لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے اور پاکستان نے دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر قابو پا لیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا راز اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے۔مستقبل مواصلاتی رابطوں کا عہد ہے جس کی جدید ترین شکل پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل میں سامنے آئی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور اس کے ذمے داران مستقبل کے تقاضوں سے آگاہ ہیں اور ان ذمے داریوں سے عہدہ برا ہونے کا نقشہ کار بھی ان کے ذہنوں میں واضح ہے۔
ممنو ن حسین نے کہا کہ وسط ایشیا سمیت دنیا کے کئی ممالک سی پیک سیغیر معمولی امیدیں وابستہ کررہے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ انجینئرنگ کونسل اور دیگر تمام قومی ادارے اس معاملے میں اپنی ذمے داریوں کو خوب اچھی طرح سمجھ لیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ بڑی محنت اور شاندار منصوبہ بندی سے بہترین عمارات تیار ہوتی ہیں اور عظیم الشان منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ جاتے ہیں لیکن تھوڑے ہی عرصے کے بعد ان کے نقائص سامنے آنے لگتے ہیں جس کی وجہ بعض اوقات بڑے بڑے حادثے بھی رونماہو جاتے ہیں۔ دیگرمتعلقہ اداروں کے علاوہ انجینئرنگ کونسل پر بھی بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ منصوبے بناتے وقت عالمی معیارات کو پیش نظر رکھا جائے۔
ممنو ن حسین نے کہا کہ اگر عالمی معیارات کو مدنظر نہ رکھا گیا تواقتصادی راہداری سمیت ہم جن مختلف امکانات سے فیض یاب ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ان کی تعبیرمشکل ہو جائے گی۔
صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے تبادلہ خیال سیانجینئرنگ کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں بہتری آئے گی۔صدر مملکت نے خواہش کا اظہار کیا کہ انجینئرنگ کونسل اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت کوقابل عمل تجاویز پیش کرے۔ انھوں نے توقع کی اظہار کیا کہ یہ تجاویز انجینئرنگ سروس اسٹرکچر کی بہتری میں یقیناًمعاون ثابت ہوں گی۔
صدر مملکت نے مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان گزشتہ برس واشنگٹن معاہدے کا حصہ بن گیا ہے جو انجینئرنگ کے شعبے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے توقع کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی سطح کے اس اہم ترین فورم میں شمولیت پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے کی بہتری اور قومی ترقی کی رفتار میں مزید تیزی لانے کا ذریعہ بنے گی۔
اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چ، سیکریٹری جنرل ملائشین سوسائٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی پروفیسر محمد نور اور انجینئر ڈاکٹر جمیل احمد کے علاوہ پاکستان اور بیرون پاکستان سے آنے والے انجینئرز اور ماہرین تعلیم کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر شرکا میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام انجینئرنگ سے وابستہ تعلیمی اداروں کی پہلی عالمی ڈینز کانفرنس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کے علاوہ ممتاز پاکستانی اور غیر ملکی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔

Recent News

Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations 1:27
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations
Jul 03, 2026 11:58 am
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border 1:30
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border
Jul 03, 2026 11:20 am
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved