Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 13, 2018 08:37 pm views : 626

Location : Hashmanis Hospital

Karachi- Chairman Hashmanis Medical Welfare Foundation renowned eye surgeon Dr. Sharif Hashmani Press Conference
  • Urdu

کراچی ، ٹھٹھہ میں میڈیکل کیمپ کے دوران 80 فیصد مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا انکشاف

ہاشمانی ز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ٹھٹھہ میں منعقدہ دو روزہ مفت میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ میں دوران ٹیسٹ 80 فیصد مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا انکشاف ہوا ہے۔20 فیصد مریض ذیابیطس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ کیمپ کے دوران 123مریضوں کے موتیا کے مفت آپریشن کیے گئے۔
ہاشمانی ز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین و آئی سرجن ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے ہاشمانی ز اسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کیمپ ٹھٹھہ کے قادر بخش بھٹو ٹرسٹ اسپتال میں منعقد ہوا جس میں 1100 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور 500سے زائد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔
ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے بتایا کہ اس دوران مریضوں کی مختلف موتیا سمیت ہیپاٹائٹس پروفائل، کولیسٹرول اور ذیابیطس کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ 500مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں 80فیصد مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک صورت حال ہے، ارباب اختیار کچھ کریں،یہاں جلد آنکھوں کی بیماریوں کا مفت اسپتال قائم کریں گے۔ کیمپ کے دوران 123مریضوں کے موتیا کے مفت آپریشن کیے گئے۔
ڈاکٹر شریف ہاشمانی نے بتایا کہ ہاشمانی ز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹھٹھہ کے غریب عوام کی سہولت کے لیے بہت جلد آنکھوں سمیت دیگر بیماریوں کا فلاحی اسپتال قائم کیا جائے گا جہاں لوگوں کی عزت نفس مجروع کیے بغیر انہیں مقامی اور کراچی سے آنے والے سینئر ماہر سرجنز اور فزیشنز سے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
چیئرمین ہاشمانی ز میڈیکل ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ کسی بھی بیماری کی بروقت تشخیص اس کے مکمل علاج کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ غریب عوام مالی سکت نہ ہونے کے باعث اسپتالوں کا رخ نہیں کرتے اور اپنی بیماری بڑھاتے رہتے ہیں پھر جب بیماری شدید یا لاعلاج ہو جاتی ہے اور موت کے قریب پہنچ جاتے ہیں تو تب بڑے اسپتال آتے ہیں۔ٹھٹھہ میں اسپتال کے لیے قادربخش بھٹو ٹرسٹ کے روح رواں قادر بخش بھٹو نے ہائی وے پر واقع اپنی عمارت فراہم کر دی ہے جس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved