Feb 13, 2018 07:02 pm
views : 521
Location : Different Places
Karachi- VOXPOP About PSL Final Match
کراچی،پی ایس ایل 3 کے افئنل کا کراچی میں انعقاد،عوامی حلقوں کا خیر مقدم
کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کی خبر سے شہریوں میں خوشی لی لہر دوڑ
گئی ہے،شہریوں نے میچ کے کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی سمیت تمام ادارے اور حکومت پی ایس ایل تھری
کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر مبارکباد کے مستحق ہیں، کراچی میں کھیل کر
جب غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس جائیں گے تو ہمارے ملک کی جانب سے ایک
اچھا پیغام دنیا بھر میں جائیگا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان
نومی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے دنیا بھر میں ملک
کا مثبت چہرہ سامنے آئیگا،اور میچ کے بعد دنیا بھر سے کھلاڑی پاکستان آئیں
گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما آصف حسنین کا کہنا تھا کہ پی سی بی سمیت تمام
ادارے اور حکومت پی ایس ایل تھری کے فائنل کے کراچی میں انعقاد پر مبارکباد
کے مستحق ہیں۔
ایک شہری وحیدالدین کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنا چاہیے اس سے صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
سینیئر صحافی احتشام مفتی کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد ایک بینالاقوامی
ایونٹ کراچی میں منعقد ہو رہا ہے،اور کراچی میں کھیل کر جب غیر ملکی
کھلاڑی اپنے وطن واپس جائیں گے تو ہمارے ملک کی جانب سے ایک اچھا پیغام
دنیا بھر میں جائیگا۔