کوئٹہ ،مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ،4 اہلکار شہید
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ کے علاقے دکانی بابا میں اس وقت پیش آیا جب
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ان
پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ
گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے تحقیقات شروع کردیں جبکہ لاشوں کو قریبی
ہسپتال منتقل کردیا گیا۔