پشاور،خیبر پختونخوا اسمبلی سے سعودی عرب میں کفیلوں کے ہاتھوں پاکستانیوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور
خیبر پختونخوا اسمبلی سے سعودی عرب میں کفیلوں کے ہاتھوں پاکستانیوں پر
مظالم کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے،اجلاس کے دوران حکومتی اور
اپوزیشن اراکین میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسمبلی مچھلی منڈی کا پیش کرتی
رہی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی کی صدارت میں شروع
ہوا،اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے خدمات کو
سراہتے ہوئے انکی ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی جبکہ سعودی عرب میں مقیم
پاکستانیوں پر کفیلوں کی جانب سے ہونیوالے مظالم کیخلاف قرار دادا بھی
منظور کرلی گئی۔
کوہاٹ میں گیس اور آئل رائلٹی نہ ملنے پرجہاں امجد خان آفریدی ایک بار پر
سراپا احتجاج تھے تو وہیں ختم نبوت کے قانون کے مسئلے پر اپوزیشن وحکومتی
اراکین کے مابین ہنگامہ آرائی آخر تک جاری رہی۔
اجلاس کے دوران لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بھی پاس کیا گیا جس کے تحت ضلع کو ہستان کا بلدیاتی فند ضلعی انتظامیہ کو منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کے ہی کے وزیر ہائر
ایجوکیشن مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ رائلٹی کے مسئلے پر کمیٹی تشکیل دے دی
گئی ہے جس کے بعد احتجاج کرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔