Feb 14, 2018 01:55 pm
views : 520
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Federal Cabinet Meeting
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وفاقی کابینہ نے مختلف وزارتوں میں اداروں
کے سربراہوں کے خالی عہدوں کو پر کرنے کا عمل تیز کرنے اور نیواسلام
آبادائیرپورٹ کو جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس
میں کابینہ نے اضافی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کو بجلی
کی بلا تعطل فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔کابینہ نے نیپرا کی طرف سے رواں
مالی سال کیلئے واپڈا کےہائیڈرو الیکٹرک ٹیرف کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے
ہوئے ہدایت کی کہ آزاد کشمیر کے لیے ٹیرف کےتعین کا عمل شروع کیا جائے۔
کابینہ نے انسداد دہشت گردی قوانین 2018 کی بھی اصولی منظوری دی۔اجلاس میں
اومان اور اٹلی کے ساتھ ایل این جی کے شعبے میں بین الحکومتی معاہدوں پر
دستخط کی منظوری دی گئی۔اقتصادی راہداری کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے بارہ
جنوری کے فیصلوں کی تو ثیق کرتے ہوئے یہ فیصلہ ہواکہ سی پیک منصوبوں پر
کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی ٹیوٹاگاڑیوں کو پرزاجات کی
فراہمی کیلئے کراچی سے کابل کیلئے کنٹینر کےٹرانزٹ کی بھی اجازت دی گئی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدرنامور قانون دان عاصمہ
جہانگیراور سندھ کے صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی کیلئے فاتحہ خوانی کی
گئی۔