Feb 14, 2018 02:51 pm
views : 578
Location : PIB Colony
Karachi- MQM Pakistan Kamran Tessori Media Talk
کراچی، فاروق ستار کے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ کارکنان کریں گے،کامران ٹیسوری
ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فاروق
ستار آج بھی اپنا دل دکھائے بیٹھے ہیں وہ اب بھی چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم
تقسیم نہ ہو ،ہم سب ملکر ایسے ہی کامم کریں جیسا پہلے کرتے رہے ہیں،انکے
حتیٰ الامکان کوشش ہے کہ یہ معاملہ حل ہو جائے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما کا
کہنا تھا کہ فاروق ستار کے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ کارکنان کریں گے
ہمیں آئین اور قانون نہ سکھایا جائے،ایم کیو ایم کارکنوں کے دل میں بستی ہے
اور کارکن فاروق ستار کے ساتھ ہیں۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اے
پی ایم ایس او ہمارے ساتھ نہیں ہیں تاہم کچھ ہی دیر میں اے پی ایم ایس او
کے عہدیدار اور ذمہداران یہاں آئیں گے اور حقیقت سب کو پتہ چل جائیگی۔