کراچی،آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف شاہوانی کا پریس کانفرنس سے خطاب
آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین یوسف شاہوانی کا کہنا ہے آئل
ٹینکرز جوکہ ملک بھر میں تیل سپلائی کرتے ہیں ان میں سے بیشتر کا تعلق ملک
کے پسماندہ علاقوں سے ہے جہاں پر کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب رکتے ہوئے یوسف شاہوانی کا کہنا
تھا کہ ہمارے ٹیکرز برابری ی سطح پر کیو سسٹم کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ
پی ایس او میں ہمارے ٹینکر پی ایس او میں عرصہ دراز سے این او سی پر چلتے
ہیں جبکہ پی ایس او کی پالیسی کی ہم مکمل پاسداری کر رہے ہیں تاہم پی ایس
او کے عہدیداران کی بند کمرے کی پالیسی کے نتیجے میں این ایل سی کو نئے
کیرج کنٹریکٹر کے طور پر نوازا جا رہا ہے جو ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہے
لیکن این ایل سی ہمارا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔
آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم چیف
جسٹس اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اس نا انسافی کا
نوٹس لیا جائے اور ہمارے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔