کراچی،عمران خان نے پارلیمنٹ پر تنقید کی اس لئے تحریک انصاف لودھراں کا ضمنی الیکشن ہار گئی ، یوسف رضا گیلانی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے وکیل اپنی مصروفیات کی وجہ
سے آج احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے ، جج صاحب نے کہا کہ آپ اپنے وکیل کے
ساتھ آئیں لحاظہ کیس کی سماعت میرے وکیل کی موجودگی میں 21 مارچ کوہوگی۔
کراچی احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ
لودھراں کے علاقے سے ہمارے قریبی تعلقات ہیں ،جہاں ضمنی انتخاب سے تحریک
انصاف کا ایم این اے تھا ا ب اسے لوگوں نے خیر بعد کہہ دیا ہے اور وہاں
تحریک انصاف کے بجائے دوسری پارٹی کاایم این اے آگیا ہے جسے میں مبارک بعد
کہتا ہوں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر تنقید کی اس لئے تحریک انصاف لودھراں کا ضمنی الیکشن ہار گئی۔