Feb 14, 2018 05:36 pm
views : 515
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 337 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 337 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (14 فروری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
337 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43353 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 78 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،269 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔