Feb 14, 2018 06:06 pm
views : 540
Location : Lahore General Hospital
Lahore- GCU professor Dr Cheema gunned down in Lahore
لاہور،ڈکیتی مزاحمت پرزخمی ہونے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جناح اسپتال میں دم توڑ گئے
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ڈکیتی مزاحمت پرزخمی ہونے والے گورنمنٹ کالج
یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جناح اسپتال میں دم توڑ گئے، لاش پوسٹ
مارٹم کے لئے جنرل اسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق جی سی یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے بیسویں گریڈ کے ایسوسی
ایٹ پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ اپنی کار میں گلبرگ کے علاقے کلمہ چوک سے گزر
رہے تھے کہ رات دس بجے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں
روکا اور لوٹنے کی کوشش کی۔
بیالیس سالہ تنظیم اکبر چیمہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ
کر دی، سینے اور ٹانگ میں گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے تنظیم اکبر کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں
وہ چار گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دوران آپریشن زندگی کی بازی ہار گئے۔
تنظیم اکبر چیمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال سے جنرل اسپتال کے
مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
تھانہ گلبرگ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے ڈکیتی مزاحمت، ذاتی
دشمنی سمیت تمام پہلووں پر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ مقدمہ پوسٹ مارٹم
رپورٹ ملنے کے بعد درج کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔