Feb 14, 2018 07:12 pm
views : 537
Location : Parliament House
Islamabad- Parliamentarians VOXPOP About MQM Situation
اسلام آباد،ایم کیو ایم پاکستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کی رائے
ایم کیوایم پاکستان کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر اراکین پارلیمنٹ نے ملی جلی
رائےکا اظہار کیا ہے۔اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی
والوں کو بہت تنگ کیا ہے ، جب تک وہ اپنے گناہوں کا اعتراف نہیں کریں گے
کبھی متحد نہیں ہونگے،کراچی میں موجو د مہاجر پاکستان کا حصہ ہیں جن کو پتا
ہے کہ مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگوں کے حقوق کی بات کو ن کر تا ہے۔
رہنما تحریک انصاف شہر یار آفریدی نےذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کئی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے
،اللہ تعالیٰ کے بعد تحریک انصاف اور عمران خان اسکا ذریعہ بناہے ، عمران
خان نے الطاف حسین کو اس وقت چیلنج کیا جب لوگ بات کرنے سے بھی ڈرتے تھے
،رہنما نے کہا کہ کراچی میں موجو د مہاجر پاکستان کا حصہ ہیں جن کو پتا ہے
کہ مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے لوگوں کے حقوق کی بات کو ن کر تا ہے ۔
رکن قومی اسمبلی بیرسٹر سیف نے کہا کہ اختلافات کا ہو نا جمہوریت میں فطری
عمل ہے جس سے اختلافات کی وجوہات ظاہر ہوتی ہیں پھر بعد میں اختلافات ختم
بھی ہو جاتے ہیں بہت جلد ان اختلافات کا حل نکل آئے گا اور حالات پہلے جیسے
ہوجائیں گے۔
بیرسٹر نے کہا کہ تحریک میں شخصیا ت تبدیل ہوتی ہیں تحریک کے مقاصد تبدیل
نہیں ہوتے پارٹی ختم ہونے کی جو کچھ بھی افواہیں اڑائی جارہی ہیں اس میں
کوئی سچائی نہیں۔
اس موقع پر ن لیگ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ بہت
زیادتیاں کی گئی انکی ٹارگٹ کلنگ کر تے انکا خون بہایا گیا ،ان کا روز گار
ختم کیا گیا ہے ،لوٹ مارکی گئی ، لوگوں کو جلایا گیا ہے ، ان تمام گناہوں
میں جو لوگ ملوث ہیں جب تک وہ اپنے گناہوں کا اعتراف نہیں کریں گے کبھی
متحد نہیں ہونگے۔