کراچی، ایم کیو ایم متحدو قومی موومنٹ کی بجائے منتشر قومی موومنٹ لگ رہی ہے،ناصر حسین شاہ
کراچی آرٹس کونسل میں خصوصی بچوں کے لئے تفریحی میلے کا انعقاد کیا گیا میلے میں خصوصی بچوں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
میلے شریک بچوں نے قومی نغموں پر رقص کیا جس اسے شرکا خوب محظوظ ہوئے،میلے
میں پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو ،وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور
دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس مقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ
کا کہنا تھا ایم کیو ایم والوں کے آپسی مسائل ہیں جس یہ لوگ منتشر ہیںیہ
فیصلہ بھی ایم کیو ایم والے ہی کر سکتے تا ہم رابطہ کمیٹی کے اس موقف کی
تائید کرتے ہیں کہ شخصی طور فاروق ستار نے یہ سب کیا ہے،اس وقت ایم کیو ایم
متحدو قومی موومنٹ کی بجائے منتشر قومی موومنٹ لگ رہی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پی آئی بی والے
شخصی سیاست کر رہے ہیں لیکن بہادر آباد والے مسائل پر بات کر رہے ہی اب یہی
لوگ بتا سکتے ہیں کی صحیح کون ہے۔