Feb 14, 2018 09:14 pm
views : 445
Location : Parliament House
Islamabad- Parliamentarians VOXPOP About Senate Election.
اسلام آباد،سینیٹ اتخابات کے حوالے سے پارلیمینٹیرینز کے تاثرات
رکن قومی اسمبلی بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارلیمینٹ میں زرداری صاحب کے متعلق
لوگوں کی جیبیں گرم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہوں
گا کیونکہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہو کچھ نہیں کہا جائے۔
اسلام آباد پارلیمنٹ کے باہر سینٹ الیکشن کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں نے
اپنے اپنے تاثرات دیتے ہوئے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکی ۔
اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ نون لیگ نے کہا کہ آصف زردادی کے پاس حرام کا
پیسہ ہے وہ ضمیر فروش ہیں اور حرام کا پیسہ حرام کاموں میں ہی استعمال
ہوتا ہے ، مشاہد اللہ نے کہا کہ جو لوگ دولت سے کسی انسان کا ضمیر خریدتے
ہیں وہ خود بے ضمیر ہوتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد نے کہا کہ سینٹ ایک مقتدر ادارہ ہے جس کے الیکشن
کا وقت قریب آرہا ہے لیکن بدقسمتی سے مویشی منڈی سج گئی سب اپنی اپنی جیبوں
پر ہاتھ رکھ رہے ہیں کیوں کہ آصف زرداری اور نواز شریف میدان میں آچکے ہیں
۔