Feb 14, 2018 09:23 pm
views : 489
Location : Shuhda Qabristan
Karachi- MQM Pakistan Khalid Maqbool Siddiqui Media Talk
کراچی، تحریک شہداء کی امانت ہے، تقسیم نہیں ہونے دیں گے،خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی شہداء قبرستان پہنچی، شہید
کارکنان کی قبروں پر حاضری دی پھول چھڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم
پاکستان بہادرآباد کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہایم کیو ایم
وہ تنظیم ہے کہ جس نے حقوق کی جدوجہد میں ایسی قربیانیاں دی ہیں جس کی مثال
ملنا مشکل ہے، شہیدوں کا لہو اس تحریک میں شامل ہے، جب بھی ایم کیو ایم
میں کسی کو اہم ذمہ داریاں ملتی ہیں تو وہ اپنے لئے واجب سمجھتے ہیں اور
شہداء کے پاس آتے ہیں ۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ جب بھی شہدا کے پاس آتے ہیں تو ہمارے دل
غم سے بھر جاتے اور موجودہ صورتحال میں ہم زیادہ غمگین ہوگئے ہیں،ہم نے
شہدا سے وعدہ کیا ہے کہ انکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تحریک شہداء کی امانت ہے، تقسیم نہیں ہونے
دیں گے، ایم کیو ایم میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر اکا
دکا کوئی واقعہ سامنا بھی آیا تو اسے ایم کیو ایم سے فارغ کردیا جائے
گا،بہت جلد مہاجر قوم اور حق پرست عوام کی خواہشیں جلد پوری ہوں گی اور
تنظیم تحریک اور قوم پوری طرح متحد رہے گی۔