لاہور، متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجاج
لاہور میں متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے خلاف
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا
رکھے تھے ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،پاکستان
اسلام کے نام پر بناتھا کسی کو یہاں پر اس طرح کی بے حیائی کی اجازت نہیں
دے سکتے۔
ٓٓاس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک نوجوان عذیر کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد پاکستان میں ہونے
والی غیر اسلامی سرگرمیوں کی مذمت کرنا ہے ہم مغربی تہذیب کی نذر ہو رہی
ہے،ویلنٹائن ڈے پر فحاشی عریانی اور بے حیائی کو گروغ دیا جاتا ہے،جبکی
حدیث شریف مکا مفہوم ہے کہ حیا ایمان کی شاخ ہے،ہم اپنے نوجوانوں کی کسی
بھی صورت بھٹکنے نہیں دیں گے۔
مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کا مقصد مسلمانوں کا یاد دلانا تھا کہ ہماری ثقافت ویلنٹائن ڈے کی اجازت نہیں دیتی۔