Feb 14, 2018 10:08 pm
views : 509
Location : Chairman Secretariat
Lahore- PTI Fawad Chaudhary Press Conference
لاہور،پنجاب میں ملزمان سرکاری پروٹوکول میں عدالت میں پیش ہورہے ہیں،فواد چوہدری
پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام
احتساب اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب میں ملزمان سرکاری پروٹوکول میں
عدالت میں پیش ہورہے ہیں نیب جوکام کررہا ہے، وہ قابل تعریف ہے، مگر
چیئرمین نیب کے احکامات پرعمل در آمد میں حکومت رکاوٹ ہے۔
لاہور میں پریس فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کامؤقف ہے کہ الیکشن جیت
گیاکیس ختم کردیں جو غلط ہے، جلد مسلم لیگ (ن) کے بھی ایم کیوایم کی طرح
دھڑے بن جائیں گے،پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے،چیئرمین نیب نے
آکراحتساب کے عمل کو تبدیل کرکے رکھ دیا،نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے
نام ای سی ایل میں ڈالنے کا احسن قدم اٹھایا، عمران خان، پرویزخٹک ہو یا
جہانگیر ترین کوئی احتساب سے بالاترنہیں، عمران خان نے تین دن سرکاری ہیلی
کاپٹراستعمال کیاحتساب کو ویلکم کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو فرار کرانے والے جرم میں
برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم کے طیارے میں اسحاق ڈار کو فرار کروایا گیا،
اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پروزیرداخلہ کوگرفتارکرنا چاہیے،
پاکستان کا بنیاد ی مسئلہ کرپشن ہے، گلی ٹھیک کرانی ہو، میٹرلگوانا ہو، تو
بھی رشوت دینا پڑتی ہے،اتنا سارا پیسہ لگانے کے باوجودبھی لاہورشہرقابل
سفرنہیں، چار ارب ڈالرخرچ کرنے کے باوجود پورالاہور کھدا ہوا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مخالفین پر تنوید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 1993 سے
لند ن میں جائیداد رکھتے ہیں، مریم نوازمذکورہ جائیدادوں کی 2006 سے بینفشل
آنرہیں، نوازشریف اور ان کی بیٹی دونوں دروغ گو ہیں، شاہدخاقان کاغذی
وزیراعظم ہے،اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں، لودھراں کا نتیجہ توقعات کے
برعکس لیکن ٹرینڈ کے مطابق ہے، عموماً پیپلزپارٹی سندھ ، پی ٹی آئی کے پی
اور ن لیگ پنجاب سے جیتتی ہے، البتہ ضمنی انتخاب سے طے ہوگیا کہ پنجاب میں
مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہے۔